ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منکی سے لا پتہ ہونے والی خاتون کو پولیس نے ممبئی سے ڈھونڈ نکالا

منکی سے لا پتہ ہونے والی خاتون کو پولیس نے ممبئی سے ڈھونڈ نکالا

Sat, 17 Jul 2021 12:32:30    S.O. News Service

منکی ،17؍ جولائی (ایس او نیوز) چند دن پہلے منکی کی رہنے والی ایک شادی شدہ خاتون جو اپنے مائیکے سے لاپتہ ہوگئی تھی،  پولیس اسے ممبئی سے ڈھونڈ نکالنے میں کامیاب ہوگئی ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ شیرور میں اپنے شوہر کے گھر سے مائیکے آئی ہوئی یہ خاتون کسی کو کچھ بتائے بغیر اپنے بچے کے ساتھ لاپتہ ہوگئی تو اس کے والد نے منکی پولیس اسٹیشن میں  شکایت درج کرواتے ہوئے اسے تلاش کرنے کی درخواست کی ۔
    
پولیس تحقیقات کے دوران جب پتہ چلا کہ گم شدہ خاتون ممبئی میں موجود ہے تو منکی پولیس ٹیم لیڈیز پولیس اہلکاروں اور لڑکی کے رشتہ داروں کے ساتھ ممبئی پہنچ کر اسے سمجھا بجھا کر واپس لانے میں کامیاب ہوگئی۔ 

پولیس کی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر گپ شپ کرتے ہوئے اس شادی شدہ خاتون کی دوستی ایک نوجوان لڑکے سے ہوگئی اور اس کے بہکاوے میں آ کر خاتون نے اپنا گھربار چھوڑ کر ممبئی کا راستہ اختیار کیا تھا ۔  
    


Share: